27

تھانہ سول لائنز کی کارروائی، منشیات کی سپلائی ناکام، دو ملزمان گرفتار

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ سول لائنز پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی سپلائی ناکام بنا دی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو لارنس روڈ کے علاقے سے شراب سمیت گرفتار کیا گیا۔

ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان آن لائن آرڈرز پر امپورٹڈ شراب کی بوتلیں مختلف علاقوں میں ڈیلیور کرنے میں ملوث تھے۔ ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 30 امپورٹڈ شراب کی بوتلیں برآمد کر لی گئیں۔

پولیس نے گرفتار ملزمان گورب مسیح اور محسن مسیح کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش ونگ انویسٹی گیشن کے حوالے کر دی ہے۔

ایس پی سول لائنز کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کی تباہی کا سبب بننے والے منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور ایسے عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں