4

کیماڑی پولیس کی کارروائی، منشیات سپلائر گرفتار، 1700 گرام چرس برآمد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع کیماڑی کے تھانہ سعید آباد پولیس نے حب ریورروڈ پرکارروائی کرتےہوئےمنشیات سپلائرکوگرفتارکرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم شاکراللہ حب چوکی بلوچستان سے منشیات لے کر کراچی پہنچا تھا، جسے پسنجر مزدا گاڑی کے ذریعے شہر لایا گیا۔

کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 1700 گرام چرس برآمد ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ منشیات مختلف علاقوں میں سپلائی کی جانی تھی۔

ملزم کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جس کا نمبر 190/26 ہے۔ حکام کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس نیٹ ورک کے دیگر افراد تک بھی پہنچا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں