8

غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کو سزائیں، غیر ملکیوں کی ڈی پورٹیشن

چمن(ایچ آراین ڈبلیو)غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی میں ملوث متعدد ملزمان کو مختلف سزائیں سنا دی گئی ہیں، جبکہ غیر ملکی باشندوں کو افغانستان واپس ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقدمات میں مجموعی طور پر 18 لاکھ روپے سرکاری خزانے میں ضبط کیے گئے ہیں، جبکہ ملزمان کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ (FERA) کی مختلف دفعات کے تحت کارروائی کی گئی۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی) بلوچستان زون کے مطابق حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف کارروائیوں میں نمایاں پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات عدالت میں مؤثر انداز میں پیش کیے گئے، جس کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چمن نے مختلف مقدمات میں سزائیں سنائیں۔

تفتیشی افسران محمد ادریس خان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ندیم غفار نے مقدمات کی پیشہ ورانہ پیروی کی۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان زون محمد بہرام خان کے مطابق مالی جرائم اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی، جبکہ قومی معیشت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات مزید سخت کیے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں