7

جعلی شناختی کارڈ کیس میں 14 افغان شہری گرفتار، بین الاقوامی نیٹ ورک کا انکشاف

پشاور(ایچ آراین ڈبلیو)ایف آئی اے نے تاج آباد کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ہاسٹل پر چھاپہ مار کر 14 افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے، جن پر جعلی پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنے کا الزام ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے مطابق گرفتار افراد نے جعلی شناختی کارڈز کے حصول کے لیے ایجنٹس کو 25 سے 28 لاکھ روپے تک ادا کیے تھے۔ ان کا مقصد جعلی پاکستانی شہریت کے ذریعے سعودی عرب جانا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ملزمان سے مبینہ جعلی پاکستانی پاسپورٹس بھی برآمد ہوئے ہیں، جبکہ اس معاملے میں ایک منظم بین الاقوامی نیٹ ورک کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جو پاکستان اور افغانستان دونوں میں سرگرم ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق تحقیقات جاری ہیں اور نیٹ ورک میں شامل دیگر عناصر کی نشاندہی کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں، جبکہ نادرا اور پاسپورٹ دفاتر کے کردار کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں