کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)نیو کراچی میں بھتہ خوری کے ایک بڑے کیس میں انتہائی مطلوب ملزم زاہد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ملزم مختلف علاقوں میں بھتہ وصولی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ بھتہ وصولی کے لیے گروہ میں برقع پوش خاتون کو بھی شامل کیا گیا تھا۔ ملزم کی جانب سے صادق ٹریڈرز اور حیدرآبادی سویٹس اینڈ بیکرز کے مالکان کو بھتے کی پرچیاں بھی دی گئی تھیں۔
رینجرز کے مطابق گروہ کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ایس آئی یو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔


