12

ایف آئی اے کی کارروائی، ایس ایس پی آفس کا جونیئر کلرک سمیت 6 ملزمان کے خلاف مقدمات درج

سانگھڑ(ایچ آراین ڈلیو)سانگھڑ میں وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نواب شاہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایس ایس پی آفس سانگھڑ کے جونیئر کلرک غلام سرور جعفری سمیت 6 ملزمان کے خلاف دو الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔ایف آئی اے کے مطابق مقدمات میں کسٹمز ایکٹ، منشیات اسمگلنگ، حوالہ ہنڈی اور دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ غلام سرور جعفری کے قبضے سے چھاپے کے دوران ایک کروڑ 79 لاکھ روپے نقد، بھارتی گٹکا، مین پوری اور چھالیہ کے تھیلے، گاڑیاں، لیپ ٹاپ، موبائل فون، ہارڈ ڈرائیوز، اے ٹی ایم کارڈز، چیک بکس، اسلحہ لائسنس، زمینوں اور جائیداد کے کاغذات سمیت دیگر اہم دستاویزات برآمد کی گئی ہیں۔

مقدمات میں منشیات ڈیلر رانا غلام محی الدین بابر، جمیل احمد بروہی، پولیس کانسٹیبل ممتاز علی شر، شوکین شر اور عمران علی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی اے کے مطابق مزید تفتیش اور ریمانڈ کے دوران اہم انکشافات متوقع ہیں، جبکہ ہاتھ سے لکھی گئی رقوم کی تقسیم سے متعلق فائلیں بھی تحویل میں لے لی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں