24

سرجانی ٹاؤن میں منشیات کا مبینہ بڑا نیٹ ورک بے نقاب، کارروائی کا مطالبہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں مبینہ طور پر منشیات کے بڑے نیٹ ورک کے انکشاف کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سرجانی ٹاؤن کی حدود سیون اے، سیون ڈی، 10/1 گلی نمبر ایک اور دو میں مبینہ طور پر منشیات فروشی کا نیٹ ورک سرگرم ہے۔ ذرائع کے مطابق بدنام زمانہ منشیات فروش فرقان عرف چیکو اور اس کا چار رکنی گروہ کھلے عام منشیات فروخت کرنے میں ملوث بتایا جاتا ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ فرقان عرف چیکو کے خلاف تھانہ سرجانی ٹاؤن میں متعدد ایف آئی آرز درج ہیں اور وہ کئی بار جیل بھی جا چکا ہے، تاہم اس کے باوجود مبینہ طور پر اس کی سرگرمیاں جاری ہیں۔

علاقہ مکینوں نے الزام عائد کیا ہے کہ سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا پر نشاندہی کے باوجود متعلقہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی نہیں کی گئی۔

اہل علاقہ نے ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن، ایس ایس پی ویسٹ، ڈی آئی جی ویسٹ، ایڈیشنل آئی جی کراچی اور آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ سرجانی ٹاؤن کو منشیات سے پاک کیا جائے اور منشیات فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں