راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو)راولپنڈی میں ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ کے ایک اہم مقدمے کا فیصلہ سامنے آ گیا ہے۔
خصوصی عدالت راولپنڈی نے مقدمہ نمبر 73/2019 (بجرم امیگریشن آرڈیننس 1979، تھانہ AHTC راولپنڈی) میں ملزم احسان اللہ کو جرم ثابت ہونے پر 20 سال قید اور 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
عدالت نے ملزم کو مدعی عبید اللہ راشد کو 46 لاکھ 30 ہزار روپے بطور ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملزم نے شہری اور اس کے اہلِ خانہ کو کمبوڈیا کے ذریعے کینیڈا بھجوانے کا جھانسہ دے کر بھاری رقم ہتھیائی تھی۔
ایف آئی اے کے مطابق انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ تفتیشی اور پراسیکیوشن ٹیم نے کیس کی پیروی مؤثر انداز میں کی جس کے باعث عدالت نے سخت سزا سنائی۔


