24

سپریم جوڈیشل کونسل نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے خلاف تمام شکایات خارج کر دیں

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)اسلام آباد میں سپریم جوڈیشل کونسل نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے خلاف دائر تمام شکایات کو خارج کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور، لاہور، کراچی اور وہاڑی سے تعلق رکھنے والے دو وکلا اور تین شہریوں کی جانب سے مجموعی طور پر پانچ شکایات دائر کی گئی تھیں، جن میں چیف جسٹس پر مبینہ مس کنڈکٹ کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل کے 14 مئی کے اجلاس کی کارروائی کا خلاصہ میڈیا کو جاری کیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ شکایات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد انہیں ناقابلِ سماعت قرار دے کر خارج کر دیا گیا۔

خلاصے کے مطابق پہلی شکایت 2016 میں پشاور ہائیکورٹ کے وکیل صبغت اللہ شاہ نے دائر کی تھی، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ ایڈیشنل سیشن ججز کی تقرری کے عمل میں مبینہ طور پر میرٹ کو نظر انداز کیا گیا۔ دوسری شکایت کراچی کے شہری امجد حسین درانی کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس میں سپریم کورٹ میں ایک مقدمے کو بغیر سماعت خارج کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

سپریم جوڈیشل کونسل کے مطابق تمام شکایات میں کوئی ٹھوس ثبوت یا قانونی بنیاد موجود نہیں تھی، اس لیے انہیں مسترد کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں