29

خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر چیف جسٹس ہائی کورٹ کے سخت ریمارکس

پشاور(ایچ آراین ڈبلیو)پشاور میں ایک کیس کی سماعت کے دوران ایس ایم عتیق شاہ نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر سخت ریمارکس دیے ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ خیبرپختونخوا ایک 4 کروڑ آبادی کا صوبہ ہے جو مسائل کی لپیٹ میں ہے، مگر اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جا رہی۔

انہوں نے ریمارکس دیے کہ جنوبی اضلاع میں دہشتگردی کی صورتحال تشویشناک ہے، اور ڈیرہ اسماعیل خان، کرک اور ٹانک جیسے علاقوں میں حالات کے باعث آمدورفت بھی مشکل ہو چکی ہے۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے یہ بھی کہا کہ وہ خود ڈیرہ اسماعیل خان جانا چاہتے تھے، تاہم سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ایسا ممکن نہیں ہو سکا۔

عدالتی ریمارکس کے بعد کیس کی سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں