کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی کےعلاقے گلشنِ اقبال میں ایسٹ زون پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کاشف ولد محمد اسلم کو حراست میں لیا گیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور نقدی برآمد ہوئی۔پولیس نے ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔حکام کے مطابق ملزم کے سابقہ مجرمانہ ریکارڈ سے متعلق بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔


