27

خواجہ سرا قتل کیس میں ملزم کو عمر قید اور جرمانے کی سزا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)خواجہ سرا قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید بامشقت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ 2022 میں شیرشاہ کے علاقے میں پیش آیا تھا، جہاں ماجد سعید نامی خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا تھا۔ اس حوالے سے مقدمہ نمبر 215/2022 بجرم دفعہ 302 تعزیراتِ پاکستان کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔

بعد ازاں تفتیشی ٹیم نے کیس کی پیش رفت کے دوران ملزم محمد نعمان ولد سلیم کو گرفتار کیا اور قتل کا معمہ حل کیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن مسرور احمد جتوئی کے مطابق مؤثر تفتیش اور مضبوط پیروی کے باعث عدالت نے ملزم کے خلاف جرم ثابت ہونے پر فیصلہ سنایا۔

عدالت ADJ-XI ویسٹ نے ملزم کو عمر قید بامشقت کے ساتھ 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں