کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ویسٹ زون میں تھانہ پیرآباد کی حدود پراچہ قبرستان کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کے مطابق دو طرفہ فائرنگ کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت نوید ولد فضل محمود کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، موبائل فون اور نقدی رقم برآمد کر لی گئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے زیرِ استعمال موٹرسائیکل کو بھی تحویل میں لے لیا ہے۔
زخمی ملزم کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ضابطے کی قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ساتھی ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ترجمان Karachi Police کے مطابق شہر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔


