22

اے این ایف کا منشیات اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 7 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

کراچی/لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) نے ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیز کرتے ہوئے 5 مختلف کارروائیوں میں 7 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔

کارروائیوں کے دوران تعلیمی اداروں اور مختلف شہروں سے مجموعی طور پر 33 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 94.18 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن کراچی کے قریب کارروائی میں ایک ملزم سے 660 گرام چرس برآمد ہوئی، جس نے دورانِ تفتیش تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا۔

لاہور کے علاقے بہادر آباد میں ایک اسکول کے قریب گاڑی سے 30 کلو چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

اسی طرح سہراب گوٹھ کراچی کے قریب کارروائی میں گاڑی سے 12 کلو چرس برآمد ہوئی جبکہ دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ملیر میں دو ملزمان سے 1.44 کلو چرس اور 80 گرام افیون برآمد کی گئی۔

خیابانِ بخاری کراچی کے قریب ایک فلیٹ سے شراب کی 50 بوتلیں بھی برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق تمام مقدمات کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینسز ایکٹ 1997 کے تحت درج کر لیے گئے ہیں، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں