14

درخشاں پولیس کی بڑی کارروائی، بھارتی گٹکا/ماوا فروخت کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی میں درخشاں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی گٹکا اور ماوا فروخت کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق دورانِ گشت خیابانِ بخاری کمرشل کے قریب کارروائی کی گئی، جہاں ایک مشکوک شخص کو حراست میں لیا گیا۔ تلاشی کے دوران ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں بھارتی گٹکا/ماوا برآمد ہوا، جو کپڑوں اور بوری میں چھپا کر رکھا گیا تھا۔

گرفتار ملزم کی شناخت محمد برہان ولد محمد یونس کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 20 پیکٹ آداب انڈیا گٹکا اور 20 پیکٹ سفینہ انڈین گٹکا برآمد کیے۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 367/2026 بجرم دفعہ 8(i) گٹکا/ماوا ایکٹ 2019 کے تحت تھانہ درخشاں میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں مضرِ صحت اشیاء کی فروخت کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں