کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سیشن عدالت جنوبی نے منشیات ڈیلر انمول عرف “پنکی” کے خلاف درج 9 مقدمات میں ڈیوٹی مجسٹریٹ کی جانب سے دیا گیا جوڈیشل ریمانڈ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ جنوبی کراچی میں انمول عرف پنکی کے خلاف گزری تھانہ اور درخشاں تھانہ میں درج مقدمات کی سماعت ہوئی۔
درخشاں تھانے کے 5 جبکہ گزری تھانے کے 4 منشیات مقدمات میں تفتیشی افسران کی جانب سے نظرثانی کی درخواستیں دائر کی گئی تھیں، جنہیں عدالت نے منظور کر لیا۔
عدالت کے فیصلے کے مطابق ملزمہ کے جوڈیشل ریمانڈ سے متعلق سابقہ حکم کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کیس کی مزید کارروائی قانون کے مطابق جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


