28

سزا معطلی کی درخواستوں پر جلد سماعت کی استدعا مسترد

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)جسٹس اعظم خان نے ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ایڈوکیٹ ہادی علی چٹھہ کی جانب سے دائر سزا معطلی کی درخواستوں کی جلد سماعت کی استدعا سننے سے انکار کر دیا۔

سماعت کے دوران عدالت نے مؤقف اختیار کیا کہ درخواست کے ساتھ سپریم کورٹ کے حکمنامے کی مصدقہ نقل منسلک نہیں کی گئی۔ اس پر درخواست گزاروں کے وکیل ایڈوکیٹ فیصل صدیقی نے مصدقہ نقل عدالت میں پیش کر دی۔

تاہم عدالت نے کہا کہ یہ دستاویز دفتر میں باقاعدہ طور پر جمع کرائی جائے، جس کے بعد جلد سماعت کی درخواست نئے سرے سے مقرر کی جائے گی۔

واضح رہے کہ رجسٹرار آفس کی جانب سے اس حوالے سے کوئی اعتراض عائد نہیں کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں