لٹل سکالرز سکول کی چھت گرنے سے افسوسناک سانحہ، متعدد طلبہ جاں بحق

ڈیرہ غازی خان(ایچ آراین ڈبلیو)ڈیرہ غازی خان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہےجہاں “لٹل سکالرزسکول” کی چھت گرنے سے متعدد معصوم طلبہ جاں بحق ہو گئے، جبکہ کئی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا اور ریسکیو اداروں نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ زخمیوں اور متاثرہ بچوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

اس افسوسناک سانحے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان اور متعلقہ انتظامی افسران کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے کی ہدایت جاری کی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے امدادی کارروائیاں تیز کرنے اور متاثرہ بچوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈیرہ غازی خان میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

مریم نواز شریف نے واقعے کی مکمل رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحے کی وجوہات کا تعین کیا جائے گا اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں