شکارپور میں افسوسناک واقعہ، مبینہ فائرنگ سے ایس ایچ او جاں بحق

شکارپور(ایچ آراین ڈبلیو)مبینہ طور پر پولیس کارروائی کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں چوکی پولیس کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او علی حسن جتوئی جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق شکارپور پولیس چوکی کے اہلکاروں نے ایس ایچ او کی گاڑی کو مشکوک سمجھتے ہوئے اس پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔
واقعے کے بعد متعلقہ انچارج چوکی کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ پولیس حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید چھان بین جاری ہے اور ذمہ داران کے تعین کے لیے اعلیٰ سطحی انکوائری کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں