ضلع خیبر میں افسوسناک واقعہ، مسلح افراد کی فائرنگ سے سرکاری اسکول ٹیچر جاں بحق

ضلع خیبر(ایچ آراین ڈبلیو)برقمبرخیل کےعلاقے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک سرکاری اسکول ٹیچر جاں بحق ہوگیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وقار احمد نے بتایا کہ مسافر شاہ جیسے ہی گورنمنٹ ہائی اسکول جان خان کلے پہنچے تو نامعلوم حملہ آوروں نے اسکول کے مرکزی گیٹ پر ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

ڈی پی او کے مطابق مقتول مسافر شاہ گورنمنٹ ہائی اسکول جان خان کلے میں ایس ایس ٹی (سیکنڈری اسکول ٹیچر) کے عہدے پر تعینات تھے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں