کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کورنگی پولیس کی خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی ، ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کی سربراہی میں ایس ایچ او کورنگی ملک عامر کی کامیاب کاروائی، پولیس یونیفارم پہن کر اغواء اور ہاؤس رابری میں ملوث 5 رکنی گینگ گرفتار
ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا
گرفتار ملزمان میں علی عمران شیخ، وقار اور انیل شامل
ملزمان میں دھیرج اور فرزوق شاہ بھی شامل
ملزمان نے چھ جنوری کو زمان ٹاؤن میں 16 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی تھی
واردات سرکاری ادارے کا یونیفارم پہن کر کی گئی تھی
ملزمان نے سال 2021 عیدگاہ کی حدود میں مندر پر فائرنگ کر کے پانچ لاکھ بھتہ وصول کیا
8 اگست 2024 کو تاجر سلمان بٹ کو اغوا کیا
مغوی کو حبس بے جا میں رکھ کر 10 لاکھ روپے تاوان وصول کیا تھا
سال 2024 میں ہندو شخص کے آئی ٹی سینٹر میں نقب زنی کی واردات کی تھی
شہری کو تین لاکھ روپے وصول کرنے کے بعد چھوڑ دیا گیا تھا
سال 2024 میں شنکر کو بلیک میل کر کے دو لاکھ روپے وصول کیے
نومبر 2024 چکرہ گوٹھ گیمنگ شاپ میں حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کر کے داخل ہوئے
بابر نامی ملازم کو اغوا کیا اور ایک دن حبس بے جا رکھنے کے بعد ریلیز کر دیا
گرفتار ملزمان 2025 کی سب سے بڑی واردات کی منصوبہ بندی کر رہے تھے
ملزمان نے انکشاف کیا کہ ان کی ٹیم کی تیاری مکمل تھی
ملزمان نے کہا اگر ہم گرفتار نہ ہوتے تو اس واردات میں بھی کامیابی ملتی
گرفتار ملزمان کا کراچی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں کا انکشاف
ملزمان پولیس اور سرکاری اداروں کا یونیفارم پہن کر وائرلیس سیٹ دکھا کر گھروں میں داخل ہوتے تھے
گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے


