لاڑکانہ (ایچ آراین ڈبلیو)پولیس نے نیو بس ٹرمینل والے علاقے میں منشیات سپلائی کی کوشش ناکام بنادی. ایس ایس پی لاڑکانہ نے بتایا کہ دو منشیات فروش ملزمان پانچ کلو 850 گرام (5850) گرام چرس سمیت گرفتار کر لئے گئے ، گرفتار ملزمان میں ایک مرد اور ایک خاتون ملزمہ شامل ہیں. دونوں کی شناخت اعجاز رند اور مسمات (ح ر)کے طور پر ہوئی ہے.


