کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ پولیس میں انتظامی تقرریوں کے تحت ایسٹ زون سے تعلق رکھنے والے تین پولیس افسران کو ضلع کیماڑی کے مختلف تھانوں میں بطور تھانیدار (ایس ایچ او) تعینات کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق انسپیکٹر دیدار حسین کو تھانہ مدینہ کالونی کا ایس ایچ او مقرر کر دیا گیا ہے، جبکہ سب انسپیکٹر زاہد حسین کو تھانہ بلدیہ میں ایس ایچ او تعینات کیا گیا ہے۔
اسی طرح سب انسپیکٹر طاہر خان کو تھانہ اتحاد ٹاؤن کا ایس ایچ او مقرر کر دیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق نئی تعیناتیاں انتظامی بہتری، جرائم کی روک تھام اور عوام کو مؤثر پولیسنگ فراہم کرنے کے مقصد کے تحت کی گئی ہیں۔ توقع کی جا رہی ہے کہ نئی قیادت میں متعلقہ تھانوں کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔


