کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایسٹ زون انویسٹیگیشن ونگ ملیر نے مختلف تھانوں کی حدود میں کارروائیاں کرتے ہوئے مطلوب، اشتہاری اور مفرور ملزمان کو گرفتار جبکہ ایک مغویہ کو بازیاب کر لیا۔
ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملیر کی ہدایت پر کی گئی کارروائیوں کی تفصیل کے مطابق:
تھانہ میمن گوٹھ:
مقدمہ الزام نمبر 129/26 بجرم دفعہ 496-A ت پ میں مغویہ سمیرا زوجہ غلام الدین کو بازیاب کر لیا گیا۔
تھانہ گڈاپ سٹی:
مقدمہ الزام نمبر 292/25 بجرم 392/397 ت پ میں مفرور ملزم فضل الرحمن عرف شہزاد ولد امیر بخش کو گرفتار کیا گیا۔
تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن:
مقدمہ نمبر 593/26 بجرم 376/34/365-B ت پ میں ملوث ملزم رہاب ولد تلاوت خان گرفتار کیا گیا۔
اسی تھانے کی ایک اور کارروائی میں مقدمہ نمبر 734/25 بجرم 324/34 ت پ میں مفرور ملزم اسد محمود ولد مقصود احمد کو بھی گرفتار کیا گیا۔
تھانہ سکھن:
مقدمہ نمبر 619/23 بجرم 392/397/201/202/34 ت پ میں اشتہاری ملزم محمد آصف ولد محمد یامین گرفتار ہوا۔
تھانہ بن قاسم:
مقدمہ نمبر 243/26 بجرم 354/337-AI/504/34 ت پ میں ملوث ملزم امتیاز علی ولد محمد موسیٰ کو گرفتار کیا گیا۔
تھانہ اسٹیل ٹاؤن:
مقدمہ نمبر 536/26 بجرم 489-F ت پ میں ملوث ملزم واصف ایوب ولد محمد ایوب گرفتار ہوا۔
تھانہ ملیر سٹی:
مقدمہ نمبر 549/24 بجرم 489-F ت پ میں مفرور ملزم سعید احمد ولد محمد رمضان کو گرفتار کیا گیا۔
اسی تھانے کی ایک اور کارروائی میں مقدمہ نمبر 790/24 بجرم 11/3 ریزیڈنسی ایکٹ میں مفرور ملزم محمد عابد ولد علی اللہ بھی گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق بازیاب مغویہ کو مجاز عدالت میں بیان کے لیے پیش کیا جائے گا جبکہ تمام گرفتار ملزمان کو بھی مزید قانونی کارروائی کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔


