سیکیورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن ، کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)حساس ادارے اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے ، دونوں فورسز کا مشترکہ آپریشن کراچی کے علاقے لیاری میں عمل میں آیا ، گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم فتنہ الہندستان (FAH) سے بتایا جاتا ہے۔  دہشتگردوں نے دورانِ تفتیش اہم انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کراچی میں بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، گرفتار ملزمان میں عمران ولد علی محمد اور دیگر شامل ہیں، دہشتگردوں سے 30 بور پستول اور 18 گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق اسلحہ شہر میں تخریب کاری کے لیے استعمال ہونا تھا، ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج کیے گئے ہیں جس کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں ، قانون نافذ کرنے والے ادارے سہولت کاروں کی تلاش میں سرگرم ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں