30

ملت پارک میں شہری کو تشدد اور تضحیک کا نشانہ بنانے والے ملزمان گرفتار

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)ملت پارک میں شہری کو تشدد اور تضحیک کا نشانہ بنانے کے واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 372/26 بجرم 342، 292، 506-B، 148 اور 149 تعزیراتِ پاکستان کے تحت درج کیا گیا تھا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اقبال ٹاؤن کو فوری ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق مقدمے میں نامزد ملزمان وحید بوٹا، دانیال شمعون اور حسن جٹ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ملزمان نے شہری کو حیلے بہانے سے بلا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

ترجمان کے مطابق متاثرہ شہری کو مبینہ طور پر زبردستی برہنہ کر کے قابلِ اعتراض ویڈیو بنائی گئی، جسے بعد ازاں سوشل میڈیا پر وائرل بھی کیا گیا۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز، سی ڈی آر اور جدید تفتیشی تکنیک کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا۔ مزید تفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات متوقع ہیں۔

ترجمان کے مطابق دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔ واقعے میں ملوث تمام عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔پولیس نے واضح کیا ہے کہ لاہور پولیس شہریوں کی عزت و وقار کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں