لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)فیصل ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی کا جھانسہ دے کر سیکیورٹی گارڈ خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے موچی پورہ سے گرفتار کیا گیا۔ متاثرہ خاتون ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر واقع ایک نجی مال میں سیکیورٹی گارڈ کے طور پر کام کرتی تھی۔
ابتدائی معلومات کے مطابق سیکیورٹی سپروائزر نے خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ جب متاثرہ خاتون نے شادی پر اصرار کیا تو ملزم نے مبینہ طور پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی تنخواہ کی رقم بھی اپنے پاس رکھ لی۔
پولیس نے ملزم زین کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا ہے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن جہانداد اکرم نے کہا ہے کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔


