پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 100 روپے تک کمی کا امکان

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت فی لیٹر تقریباً 55 روپے تک کم ہو سکتی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 95 سے 100 روپے تک کمی متوقع ہے۔

ذرائع پیٹرولیم انڈسٹری کے مطابق قیمتوں میں حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔ امکان ہے کہ وزیراعظم آج قوم سے خطاب میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور ملک میں توانائی کی کھپت سے متعلق حکومتی حکمت عملی بھی پیش کریں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس کمی کا مقصد نہ صرف صارفین پر بوجھ کم کرنا ہے بلکہ ملکی معیشت اور توانائی کی فراہمی کو بھی مستحکم کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں