گجرات پولیس اور سیف سٹی کی مشترکہ کارروائی: 17 سال پرانا چھینا گیا مزدا ٹرک برآمد، ملزم گرفتار

گجرات(ایچ آراین ڈبلیو) گجرات پولیس اور سیف سٹی اتھارٹی کی مشترکہ کارروائی کے دوران 17 سال قبل مریدکے (ضلع شیخوپورہ) سے چھینا گیا مزدا ٹرک برآمد کر لیا گیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی زیر قیادت ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں سیف سٹی گجرات کے PSCA الرٹ سسٹم کے ذریعے دوران لائیو سرویلنس ایک بلیک لسٹڈ مزدا گاڑی (نمبر DGA-9394) کی نشاندہی ہوئی، جو سال 2009 میں دوران ڈکیتی چھینی گئی تھی۔ اس مقدمے کی رپورٹ نمبر 483/09 بجرم 395 ت پ تھانہ مریدکے (ضلع شیخوپورہ) میں درج ہے۔

ابتدائی الرٹ شاہین چوک انٹری/ایگزٹ پوائنٹ پر موصول ہوا، جس کے بعد گاڑی کی نقل و حرکت کو مانیٹر کرتے ہوئے کنجاہ کی جانب ٹریس کیا گیا۔ ڈی ایس پی صدر سرکل رائے سرفراز یوسف کی زیر نگرانی، ایس ایچ او تھانہ کنجاہ SI منیر حسین، T/SI عبدالعزیز اور دیگر پولیس ٹیم نے فوری طور پر ناکہ بندی کی۔

دوران ناکہ بندی مذکورہ مزدا ٹرک کو روک کر چیک کیا گیا تو اس کے بلیک لسٹڈ ہونے کی تصدیق ہوئی۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور محمد اشفاق ولد محمد یوسف سکنہ فیض آباد، گجرات کو گرفتار کر لیا اور ٹرک کو قبضہ میں لے لیا۔ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے جبکہ مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں