کوئٹہ(ایچ آراین ڈبلیو)بلوچستان میں جعفر ایکسپریس ٹرین سروس کو عارضی طور پر ایک روز کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔ریلوے انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس آج اپنی منزل کے لیے روانہ نہیں ہو سکی، جبکہ پشاور سے کوئٹہ پہنچنے والی ٹرین کو بھی جیکب آباد کے مقام پر روک دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ٹرین سروس کی عارضی معطلی ٹریک کی مرمت کے کام کے باعث کی گئی تاکہ مسافروں کے سفر کو محفوظ بنایا جا سکے۔ریلوے حکام نے یقین دلایا ہے کہ مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد جعفر ایکسپریس سروس کو معمول کے مطابق بحال کر دیا جائے گا۔


