شاہ فیصل کالونی میں اسکوٹی حادثہ، 4 سالہ بچہ جاں بحق، ماں زخمی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں اسکوٹی پر سوار فیملی کو حادثہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق فیملی شاہ فیصل کالونی دو نمبر چورنگی سے گزر رہی تھی کہ اسکوٹی پر بے ترتیبی کی وجہ سے خاتون اور کمسن بچہ سڑک پر گر گئے۔

حادثے میں عقب سے آنے والے اناج سے لدھے ٹرک نے بچے کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 4 سالہ انس موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کی ماں زخمی ہو گئی۔ موقع پر موجود شہریوں نے ٹرک کے ڈرائیور کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

حادثے میں جاں بحق بچے اور زخمی ماں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ماں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں