فیصل آباد(ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی آپریشنز سلیم عباس کلاچی نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں انچارج کمپلینٹ سیل اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
کھلی کچہری میں آئے سائلین نے اپنی درخواستیں اور مسائل پیش کیے، جس پر ایس ایس پی آپریشنز نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
سلیم عباس کلاچی نے کہا کہ شہریوں کی شکایات کو میرٹ پر دیکھتے ہوئے شفاف تحقیقات یقینی بنائی جائیں، اور پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کی فضا کو مضبوط بنایا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ فیصل آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے اور کھلی کچہری عوام کی سہولت اور مسائل کے فوری حل کے لیے ایک مؤثر اقدام ہے۔


