لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستانی کرکٹر فخر زمان نے ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ نہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔فخر زمان نے کہا کہ ورلڈ کپ کے بعد میں نے ابتدائی طور پر ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا سوچا تھا، تاہم اب میرا فیصلہ تبدیل ہو گیا ہے اور فی الحال میری ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ ملک کے لیے کھیلنے کا جذبہ برقرار رکھنا چاہتے ہیں اور اپنی ٹیم کے ساتھ بھرپور انداز میں کھیل جاری رکھیں گے۔


