پنجاب بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل جاری

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)پنجاب پولیس نے بتایا ہے کہ پنجاب بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل جاری ہے اور اب تک لاہور سمیت صوبے بھر سے 34 ہزار سے زائد افراد کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق، ڈی پورٹ ہونے والوں میں 13 ہزار سے زائد مرد، 6868 خواتین اور 14 ہزار سے زائد بچے شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، 10665 افراد کے پاس رہائشی ثبوت، 11114 کے پاس افغان سٹیزن کارڈ اور 12206 غیر قانونی مقیم غیر ملکی شامل ہیں۔

اس وقت 201 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں، جہاں سے ان کے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی صوبے میں غیر قانونی مقیم افراد کی رجسٹریشن اور قانونی امور کو بہتر بنانے کے لیے کی جا رہی ہے اور انخلا کا عمل مسلسل جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں