واشنگٹن/لندن(ایچ آراین ڈبلیو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ دھمکیوں اور ایران سے جڑی جنگی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
عالمی رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں 2.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 111.43 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی۔ اسی طرح ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت میں 2.7 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 114.57 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی۔
ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی، ایران جنگ کے خدشات اور امریکی بیانات نے عالمی توانائی منڈی کو غیر یقینی صورتحال سے دوچار کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔
توانائی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر خطے میں کشیدگی برقرار رہی تو خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان بھی موجود ہے، جس کے عالمی معیشت اور بالخصوص ترقی پذیر ممالک پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔


