تہران(ایچ آراین ڈبلیو) ایک سینئر ایرانی عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی جانب سے فوری جنگ بندی کی تجویز موصول ہو چکی ہے، جس پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔
برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق سینئر ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ ایران کو پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی پیشکش باقاعدہ طور پر موصول ہوئی ہے اور اس تجویز کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں تمام سفارتی آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے، جبکہ پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی جنگ بندی کی تجویز کو بھی اسی تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ دنوں میں اس حوالے سے مزید پیش رفت یا باضابطہ ردعمل سامنے آنے کا امکان ہے۔


