قلات(ایچ آراین ڈبلیو)بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے رودینجو میں ایک بس کے الٹنے کے المناک حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق یہ بس کوئٹہ سے کراچی جا رہی تھی اور حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں اور حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے عملہ جائے وقوعہ پر موجود ہے۔


