موسیٰ خیل(ایچ آراین ڈبلیو)بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں ایک المناک واقعے میں آسمانی بجلی گرنے سے 65 دنبے ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ متاثرہ گلہ بان نے روتے ہوئے کہا کہ “آسمانی بجلی نے میرا سب کچھ ختم کر دیا ہے، یہی میری کل کائنات تھی۔”
مقامی ذرائع کے مطابق، موسیٰ خیل کے مضافاتی علاقے میں موسلا دھار بارش کے دوران اچانک آسمانی بجلی مویشیوں کے ریوڑ پر گری، جس کے نتیجے میں مالی نقصان لاکھوں روپے تک پہنچ گیا۔
حکام نے کہا ہے کہ متاثرہ گلہ بان کو ہنگامی طور پر متاثرہ علاقے میں مدد فراہم کی جائے اور مقامی انتظامیہ جلد از جلد نقصان کا تخمینہ لگا کر معاوضے کے اقدامات کرے۔


