ایرانی وزیر خارجہ: مذاکرات کے لیے اسلام آباد جانے سے کبھی انکار نہیں کیا

اسلام آباد/تہران(ایچ آراین ڈبلیو) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران نے مذاکرات کے لیے اسلام آباد جانے سے کبھی انکار نہیں کیا اور پاکستان کی جنگ بندی کی کوششوں کو سراہتا ہے۔

عباس عراقچی نے امریکی میڈیا کی رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن پوسٹ نے جنگ بندی اور مذاکرات کے حوالے سے خبریں غلط طریقے سے پیش کی ہیں۔

امریکی اخبار میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایران نے اسلام آباد میں امریکی حکام سے ملاقات سے انکار کر دیا ہے اور آئندہ دنوں میں ملاقات کے لیے تیار نہیں ہے، جبکہ ایران کے لیے امریکی مطالبات ناقابل قبول ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پر پاکستانی عوام سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ مذاکرات کے لیے اسلام آباد جانا ایران کے لیے ہمیشہ کھلا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں