ایران(ایچ آراین ڈبلیو) بوشہر جوہری پاور پلانٹ کے پیری میٹر کے قریب پروجیکٹائل حملے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔حملے سے پاور پلانٹ کے مرکزی حصوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور پلانٹ کی بجلی کی پیداوار متاثر نہیں ہوئی۔
حکام نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور حفاظتی اقدامات کو مزید سخت کیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے۔


