ایل پی جی کی قیمت 500 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، صارفین میں تشویش

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) شہر میں ایل پی جی کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جو ریکارڈ سطح 500 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ ایل پی جی فی کلو سرکاری نرخ سے 200 روپے زائد میں فروخت کی جا رہی ہے، جس سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

ماہرین اور صارفین نے حکومت سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے تاکہ ایل پی جی کی قیمتوں کو قابو میں لایا جا سکے اور شہریوں پر پڑنے والے مالی بوجھ کو کم کیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں