خیرپور ٹامیوالی میں 5000 لیٹر آئل سے لوڈ ٹینکر حادثے کا شکار

بہاول پور(ایچ آراین ڈبلیو)بہاول پور کے علاقے خیرپور ٹامیوالی میں ایک منی آئل ٹینکر ہاروسٹر سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں ٹینکر الٹ گیا اور آئل لیک ہونے لگا۔

ریسکیو 1122 کے عملے نے فوری طور پر علاقے کو محفوظ بنانے کے لیے قریبی مقام کو کارروائی کے دوران محدود کر دیا اور آئل ٹینکر کی بیٹریاں بھی ڈس کنیکٹ کر دی گئیں تاکہ کسی بڑے حادثے یا آگ سے بچا جا سکے۔

ریسکیو 1122 کی نگرانی میں کرین کی مدد سے ٹینکر کو سیدھا کرنے کی کوششیں جاری ہیں، جبکہ متعلقہ حکام نے عوام سے کہا ہے کہ وہ حادثے کے مقام سے دور رہیں تاکہ ریسکیو ٹیم بغیر رکاوٹ کام کر سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں