اے وی سی سی کی کارروائی، ایس ایس پی آصف بلوچ کی نگرانی میں اغوا شدہ بچی بازیاب

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ گلشن معمار کی حدود میں اغوا ہونے والی تین سالہ بچی نازیہ کو اے وی سی سی اور سی آئی اے پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران بحفاظت بازیاب کرا لیا۔

تفصیلات کے مطابق، 11 مارچ 2026 کو گلشن معمار کے علاقے میں تین سالہ نازیہ گھر کے باہر چیز لینے نکلی، جہاں سے نامعلوم ڈکیتوں نے اسے اغوا کر لیا اور رہائی کے عوض 50 لاکھ روپے تاوان طلب کیا۔ واقعے کا مقدمہ نمبر 139/26 بجرم دفعہ 365A کے تحت تھانہ گلشن معمار میں درج کیا گیا، جس کی تفتیش بعد ازاں اے وی سی سی / سی آئی اے کراچی کے حوالے کی گئی۔

ایس ایس پی اے وی سی سی آصف بلوچ کی نگرانی میں پولیس، سی پی ایل سی اور راولپنڈی پولیس پر مشتمل ٹیم نے جدید ٹیکنیکل ذرائع اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے بچی کو بحفاظت بازیاب کرایا۔

پولیس کے مطابق اغوا میں ملوث دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے اور جلد گرفتاری متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں