پنجاب میں 94 غیر قانونی اور جعلی یونیورسٹیاں، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی فہرست جاری

پنجاب(ایچ آراین ڈبلیو)ہائیر ایجوکیشن کمیشن (HEC) نے پاکستان بھر میں غیر قانونی اور جعلی یونیورسٹیوں اور غیر رجسٹرڈ کیمپسز کی نئی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست کے مطابق ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں 94 ادارے جعلی یا غیر رجسٹرڈ ہیں۔

فہرست کے مطابق دیگر صوبوں اور علاقوں کی صورتحال کچھ یوں ہے:

سندھ: 35 جعلی ادارے
خیبر پختونخوا: 12 جعلی ادارے
آزاد کشمیر: 4 جعلی ادارے
وفاقی چارٹر کے تحت: 2 غیر قانونی ادارے

HEC نے طلبہ اور والدین پر زور دیا ہے کہ داخلے سے قبل کسی بھی یونیورسٹی یا ڈگری پروگرام کی تصدیق سرکاری HEC لسٹ کے ذریعے کریں تاکہ وہ جعلی اور غیر قانونی اداروں کا شکار نہ ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں