فیروز آباد(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ فیروز آباد کی پولیس اور شاہین فورس نے ہِل پارک کے قریب ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کی، جس کے دوران دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس کے مطابق دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے، جبکہ ان کا ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ زخمی گرفتار ملزمان کی شناخت محمد ایوب ولد اظہار اور راشد علی ولد حضور بخش کے نام سے ہوئی ہے۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔ زخمی ملزمان کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے اور مزید تفتیش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں تاکہ فرار ہونے والے ساتھی ملزم کو بھی گرفتار کیا جا سکے۔


