شہدادپور(ایچ آراین ڈبلیو)شہدادپور میں پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 7 ملزمان کو گرفتار کیا، جن میں 2 روپوش بھی شامل ہیں۔ کارروائیوں کے دوران غیر قانونی اسلحہ، 1800 گرام چرس، درجنوں لیٹر شراب اور سیکڑوں پڑیاں گٹکے برآمد کی گئی ہیں۔
شہدادپور تھانہ:
پولیس نے چرس کے ڈیلر نیاز محمد رونجھو کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے 1800 گرام چرس، منشات کی ترسیل میں زیر استعمال موٹر سائیکل اور 2 موبائل فون برآمد کیے۔ اس کے علاوہ مقدمہ نمبر 12 سال 2025 زیر دفعہ 353، 324 پی پی سی اور مقدمہ نمبر 300 سال 2025 زیر دفعہ 397، 34 پی پی سی کے روپوش ملزمان میاں بخش رند اور نواب رند کو بھی گرفتار کیا گیا۔
جھول تھانہ:
پولیس نے کرمنل غلام حسین شر کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے ایک غیر قانونی TT پسٹل برآمد کیا۔
کھاہی تھانہ:
پولیس نے منشیات فروش محمد سلیم مری کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے 550 پڑیاں گٹکے برآمد کیں۔ مزید دو منشیات فروش کرم خان مری اور محمد سلیم مری سالار سے مجموعی طور پر 60 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔
تھانہ دریا خان رند:
پولیس نے منشیات فروش اصغر علی ڈاہری کے قبضے سے 300 پڑیاں گٹکے برآمد کیں۔
سرہاری تھانہ:
پولیس نے مالک کی جانب سے بروقت کاغذات پیش نہ کرنے پر ایک موٹر سائیکل کو سیکشن 550 کے تحت ضبط کیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ دیگر جرائم میں ملوث افراد کو بھی پکڑا جا سکے۔


