کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایسٹ زون کے علاقے میں سپر ہائی وے کے قریب انارہ گارڈن کے اطراف تھانہ سچل پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار زخمی ملزم کی شناخت محمد عامر ولد محمد عثمان (عمر 20 سال) کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، ایک موبائل فون اور نقدی رقم برآمد کر لی گئی ہے۔
زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے اور فرار ہونے والے ساتھی ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔


