48

مدینہ کالونی پولیس کی کارروائی، منشیات فروشی میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کیماڑی مدینہ کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 52 گرام منشیات آئس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزم کی شناخت اسرار کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی تاکہ اس ناسور کا خاتمہ کیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں