43

ملیر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 24 گھنٹوں میں 13 ملزمان گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ملیر پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسٹریٹ کرائمز، گٹکا ماوا، منشیات اور اشتہاری و مفرور ملزمان کے خلاف مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں، جن کے نتیجے میں مجموعی طور پر 13 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق شرافی گوٹھ، شاہ لطیف، ملیر سٹی، میمن گوٹھ اور گڈاپ سٹی پولیس نے مشترکہ کارروائیوں میں منشیات فروشوں، گٹکا ماوا سپلائرز اور مفرور ملزمان کو گرفتار کیا۔

اہم گرفتاریاں درج ذیل ہیں:

شرافی گوٹھ پولیس نے فقیر محمد کو گٹکا ماوا اور رقم سمیت گرفتار کیا، جبکہ اقدامِ قتل میں مطلوب عجب گل کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔
شاہ لطیف پولیس نے صیف علی کو گٹکا ماوا سمیت گرفتار کیا۔
ملیر سٹی پولیس نے چار اشتہاری ملزمان (کریم، مقیم، رجب اور شیراز) کو گرفتار کیا، جبکہ عارف کو آئس منشیات سمیت پکڑا گیا۔
میمن گوٹھ پولیس نے چار ملزمان (محمد یونس، رحیم، محمد حسین اور مختیار) کو آئس اور گٹکا ماوا سمیت گرفتار کیا۔
گڈاپ سٹی پولیس نے اسماعیل کو آئس منشیات اور نقد رقم سمیت گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق تمام گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ملیر پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم کے خاتمے کے لیے ایسی مؤثر کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں