51

درخشاں پولیس کی مؤثر کارروائی، چوری میں ملوث دو ملزمان گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)درخشاں پولیس اسٹیشن کی پولیس پارٹی نے دورانِ گشت بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے چوری کی واردات میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان ڈی ایچ اے فیز VI کے بخاری کمرشل ایریا میں ایک دکان سے چوری کی واردات کے بعد فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے، جنہیں فوری کارروائی کے دوران دھر لیا گیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت عنایت اللہ ولد اسلام الدین اور سردار ولد ولی جان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ سامان بھی برآمد کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 214/2026 بجرم دفعات 380/411/34 تعزیراتِ پاکستان (PPC) کے تحت تھانہ درخشاں میں درج کر لیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران مزید انکشافات متوقع ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں